کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
حیدرآباد17اپریل (ویب ڈسک) حلقہ آصف نگر کے محلے صابر نگر میں مقامی نوجوان نے ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کا کام شروع کیا جس کا افتتاح ایم آئی ایم پارٹی کے رکن اسمبلی جناب جعفر حسین معراج اور کارپوریٹر خواجہ معین الدین نے کیا۔ صابر نگر کے نوجوانوں کی طرف سے شروع کیے گئے اس پروگرام کی جعفر حسین معراج نے زبردست ستائش کی اور انہوں نے یقین دلایا کہ اس کام کے لیے وہ کسی بھی طرح کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">انہوں نے مزید کہا کہ ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج ضروری ہے کیونکہ ووٹر آئی ڈی کارڈ صرف ووٹ ڈالنے ہی نہیں بلکہ دیگر کاموں کے لیے بھی ضروری ہے ۔ انہوں نے عوام اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیتے ہوئے وہ اپنے ناموں کا اندراج کراوئیے۔ اور ساتھ ہی محلے کے نوجوان کی ایم ایل اے جعفر حسین معراج نے تعریف کی۔
اس افتتاحی موقع پر مقامی عوام کے علاوہ محمد اسماعیل ' شیخ جہانگیر' عبدالجعفر سید سمیع' سید مکرم ' محمد اشفاق' شریف حسین اور محلے اور پارٹی کے سرگرم نوجوان شیخ عرفان موجود تھے۔